کنگن // نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر میاں الطاف احمد نے زیڈ موڈ اور زوجیلا ٹنلوں کی تعمیر کا معاملہ پھر اٹھایا۔ پارتٰ کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ زیڈ موڑ ٹنل پرکام ادھورا چھوڑا گیا ہے جبکہ زوجیلا ٹنل پر مرکز کی منظوری کے بعد بھی کام ابھی شروع بھی نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مقامی ٹرانسپورٹروں، مذدوروں اور ملازمین کی تعداد کم کی گئی اور بعد میںزیڈ موڈ ٹنل پر کام بند کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کام بند ہونے سے کئی لوگوں کا روزگار چھن گیا ہے۔الطاف نے مرکز پر زور دیا ہے کہ وہ زیڈ موڈ ٹنل پر کام شروع کرائے نیز زوجیلا ٹنل پر بھی فوری طور پر کام شروع کیا جائے۔