کنگن/ / زیڈ مور ٹنل کی زد میں آنے والے اراضی مالکان کو ابھی تک 20فیصد رقم واگذار نہیں کی گئی ہے ۔شتکڑی اور سربل سونہ مرگ سے آئے ہوئے اراضی مالکان پر مشتمل ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جن لوگوں کی اراضی بجلی ٹاور کی زد میں آئی ہے ان کو بھی ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ وہ دو سال سے ڈی آفس گاندربل کے چکر کاٹتے کاٹتے اب ذہنی طورپریشان ہیں ۔ اراضی مالکان کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ معاوضہ لینے کے بارے میں اے سی آر گاندربل کے دفتر جاتے ہیں تو وہ وہاں سے ہر بار انہیں کہا جاتا ہے کہ ابھی تک فائل یہاں نہیں پہنچی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جو اراضی زڈ مور ٹنل کی زد میں آئی ہے اور 80 فیصد رقم بھی واگذار کی گئی لیکن دو سال گذرنے کے بعد ابھی تک باقی 20فیصد رقم واگذار نہیں کی گئی ۔انہوں نے محکمہ مال کے وزیر عبدالرحمان ویری سے گذارش کی ہے کہ وہ اراضی مالکان کو بقایا رقم واگذار کرنے کے احکامات صادر کرے تاکہ ان اراضی مالکان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔