شوپیان // پہاڑی ضلع شوپیان کے زینہ پورہ تحصیل ہیڈکوارٹر میں مشتبہ جنگجوئوں نے 2دوا فروشوں پر نزدیک سے گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ زخمی افراد کو گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال زینہ پورہ منتقل کیا گیا جہاںان کی حالت نازک بنی تھی۔ حملے کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ۔نامعلوم بندوق بردار بدھ کی سہ پہر قریب ساڑھے تین بجے زینہ پورہ میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باہر 2دوا فروشوں عرفان احمد ولد عبدالحمید اور مظفر احمد ولد غلام احمد بٹ کے دکانوں میں گھس گئے اور انہیں اپنے ساتھ لیا۔بعد میں تھوڑی دور زینہ پورہ وڈر میں ان ر نزدیک سے گولیاں مار دی گئیں ۔دونوں دوا فروشوں کو خون میں لت پت زینہ پورہ اسپتال لیجایا گیا تاہم بعد میں انہیں نازک حالت میں اننت ناگ منتل کردیا گیا۔حملے کے فوراً بعد فوج، ایس او جی اور سی آر پی ایف کی بھاری جمعیت نے علاقے کا وسیع پیمانے پر گھیرائو کرکے تلاشیوں کا آغاز کیا۔
رٹھسونہ ترال محاصرہ ،علاقے میںپتھرائو اور شلنگ
سید اعجاز
ترال // رٹھسونہ ترال میں محاصرے کے دوران پر تشدد جھڑپیں ہویں جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول رہا۔قصبہ ترال سے تقریباً6کلو میٹر دور رٹھسونہ نامی گائوں میں 42آر آر،سی آر پی ایف اور ایس او جی نے جنگجوئوں کی موجودگی کے حوالے سے بدھ بعددوپہر تلاشی کارروائیوں کا آغاز کیاجس دوران نوجوانوں نے فورسز کے جنگجوئوں مخالف آپریشن میں رخنہ ڈالنے کی غرض سے ان پر پتھرائو شروع کیا۔ اس دوران فورسز اہلکاروں نے نوجوانوںکو تتر بتر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں علاقے میں زوردار دھماکوں کی آوازوں کی وجہ سے خوف دہشت کا ماحول پیدا ہوا ۔ پولیس نے بتایا کہ گائوں کو جنگجوئوں کی موجود گی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لیا گیا تھا جہاں کچھ نوجوانوں نے فورسز اہلکاروں پر پتھرائو کیا جس دوران انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے گئے ۔