سرینگر//زیندار محلہ حبہ کدل سرینگر میں8فروری سے پُراسرار طور گمشدہ ماں اور کمسن بیٹی کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہ چلنے سے لواحقین میں اضطراب، تذبذب اور تشویش پائی جارہی ہے۔ 26سالہ نصرت اور 6سالہ فاطمہ 8فروری کو اچانک لاپتہ ہوگئیںاور افراد خانہ نے انہیں ممکنہ جگہ پر تلاش کیا لیکن ان کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہ چل سکا۔ نصرت کے خاوند محمد حسین خان نے شہید گنج تھانہ میں دونوں ماں اور بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے دونوں کی وسیع پیمانے پر تلاش کی لیکن ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے ماں اور بیٹی کی بازیابی کیلئے عوام سے بھی تعاون طلب کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر انہیں گمشدہ ماں بیٹی کے بارے میں کہیں کوئی اطلاع ملی تو وہ انسانیت کے طور پر پولیس کنٹرول روم سرینگرکے نمبر100 یا موبائل نمبرات 9596222550 ، 9596222551 یالینڈلائن نمبر 0194-2477568 پرفون پرپولیس کواطلاع فراہم کریں۔