سرینگر//سرینگر پولیس نے زکورہ کی رہنے والی ایک لاپتہ عورت کو اتر پردیش سے باز یاب کر کے وارثان کے سپرد کیا ۔ 16اکتوبر کو پولیس اسٹیشن زکورہ کو ایک تحریری رپورٹ جس میںایک عورت کے گمشدہ ہونے موصول ہوئی جس پر تھانہ پولیس زکورہ میں گمشدہ رپورٹ اندراج کر کے گمشدہ عورت کی تلاش شروع کی گی ۔پولیس بیان کے مطابق دوران تحقیقات اس بات کا سراغ ملا کہ گمشدہ عورت اتر پردیش پہنچ گئی جس پر ایس ڈی پی او زکورہ اور ایس پی حضرت بل کی ہدایات پر پولیس کی ٹیم اتر پردیش گئی اورکافی محنت کے بعد گمشدہ عورت کو اتر پردیش سے باز یاب کر کے وارثان کے سپرد کیاگیا۔