اشرف چراغ
کپوارہ// زچلڈارہ راجواڑ ہندوارہ میں جنگلی جانورو ں کی موجودگی سے لوگوں کا گھروں سے باہر آنا اور کھیتوں میں جانا محال بن گیا ہے جبکہ محکمہ جنگلی حیات نے ان جنگلی جانورو ں کو پکڑنے کے لئے اپنی مہم میں تیزی لائی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے زچلڈارہ ہندواڑہ علاقہ میں2روز میں 2 ریچھوں کو زندہ پکڑلیا ۔ ایک کالا ریچھ جبکہ دوسرا زرد رنگ کا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے علاقہ میں جنگلی جانورو ں کی موجودگی کی وجہ سے لوگوں میں خوف دہشت تھی اور آج اس وقت لوگوں نے راحت کی سانس لی جب محکمہ وائلڈ لائف دونوں ریچھوںکو پکڑنے میں کامیاب ہوگیا ۔ اب تک ان جنگلی درندو ں نے کئی مویشوں کو چیر پھاڑ کر ہلاک کر ڈلاتھا۔