کنگن // سرینگر لیہہ شاہراہ جمعرات کوگاڑیوں کی آمد رفت کیلئے جزوی طور بند کردی گئی البتہ شاہراہ10دسمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کوسونہ مرگ ،زوجیلا ،منی مرگ میں ہوئی ہلکی برف باری کے نتیجے میں زوجیلا کے کئی مقامات پرسڑک پر پھسلن پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے کرگل کی طرف جانے والی کئی چھوٹی بڑی گاڑیاں پانی متھا کے پاس درماندہ ہوگئیں ۔ 5چھوٹی گاڑیوں میں سوار 50مسافروں کو رات کے دوران ہی کافی مشکلات کے بعد سونہ مرگ پہنچایا گیا ۔ڈی ایس پی ٹریفک گاندربل لیاقت احمد قادری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے شاہراہ کی صورتحال کے بارے میں ڈپٹی کمشنر گاندربل کو جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے شاہراہ کو دس دسمبر سے بند کرنے کے بارے میں ڈیژونل کمشنر کشمیر کو ایک خط روانہ کیا ہے ۔