کولگام // زنگل پورہ کولگام میں گذشتہ روز چوٹی کاٹے جانے کے واقعے کے بعد منگل کو فورسز نے علی الصباح کریک ڈائون کیا اور گھر گھر تلاشی لی تاہم وہاں پر کوئی قابل اعتراض شئی برآمد نہ ہونے کے بعد محاصتہ اٹھا لیا گیا ۔اس دوران فورسز نے شام4بجے ودبارہ اسی علاقے کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی ۔اس دوران نوجوانوں کی طرف سے شور مچانے کے بعد فورسز اہلکاروں نے کئی گھروں اور گاڑیوں پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ شروع کی ۔اس واقعے پر مقامی لوگوں میں غم وغصے کی لہر پھیل گئی ہے ۔