برمنگھم/ ذاتی زندگی میں مچی اتھل پتھل کی وجہ سے گزشتہ کافی عرصے سے عوامی طور پر شرمندگی کا سامنا کرنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شمی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں متاثر کن ابتدا کے بعد کہا ہے کہ کرکٹ سے جڑے ہونے کے سبب وہ اپنی تکلیفیں بھلا کرآگے بڑھ پائے ہیں۔ سمیع کو انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں چل رہے پہلے کرکٹ ٹسٹ کے لیے ہندستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے میچ کے پہلے دن اچھے اکونوم¸ ریٹ سے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہندستان نے پہلے ہی دن انگلش ٹیم کے صرف 285 رن پر نو وکٹ نکال دیئے ۔ 28 سالہ سمیع اپنی بیوی حسین جہان کے گھریلو تشدد، عصمت دری اور مختلف عورتوں سے تعلقات کے سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور گھر یلو ریاست میں ان پر اب بھی قانونی معاملات چل رہے ہیں۔ وہیں بیوی کے ان پر کرکٹ میں بدعنوانی کے الزامات کے لئے بھی انہیں ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی اندرونی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں انہیں کلین چٹ مل گئی۔ سمیع کو اس سال افغانستان کے خلاف ہوئے واحد ٹیسٹ کے لیے بھی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ اپنا فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے اور میچ نہیں کھیل پائے جبکہ اس سے پہلے وہ کار حادثے میں بھی زخمی ہوئے تھے ۔