Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
مضامین

زندگی کا اصل مقصد،دوسروں کے کام آنا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 1, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ہمارے دین ِ اسلام میںامدادِ باہمی، ہمدردی ،معاونت و مروت اور ایک دوسرے کے کام آنے کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اسی لئے مسلمانوں کو زکوٰۃ، صدقات، خیرات، عطیات وغیرہ دینے کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ معاشرے میں معاشی پریشانی کا شکار، مصیبت زدہ، بے گھر اور بے سہارا افراد کی مالی مدد ہوسکے۔اپنے مال و دولت سے امدادی کام کرنے والے لوگوں کو خود بھی کسی مستحق،لاچار اور بے سہارا کی مالی مدد کرنے سے دلی سکون اور خوشی حاصل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے سے کمتر اور غریب لوگوں کو دیکھنا اور ان کے مسائل سننا، شکر گزاری اور خود کو حاصل نعمتوں کی قدر کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔ گھر کے افراد کی طرف سے دوسروں کی امداد و معاونت کرنے کی عادت سے گھر کے بچوں کو بھی اس کی ترغیب ملتی ہے اور اس طرح یہ نیک کام نسل در نسل چلتا رہتا ہے۔
بلا شبہ زندگی کا اصل مقصد دوسروں کے کام آنا ہی ہے۔ دولت اور وسائل ایک حد تک انسانی ضروریات پوری کرتے ہیں اور ایک وقت ایسا آتا ہے کہ ان چیزوں کی اہمیت کم یا ختم ہو جاتی ہے۔ اگر ہم نظر دوڑائیں تو دنیا کی نامور شخصیات اپنی عظمت، دولت اور بے انتہا مصروفیات کے باوجود دوسروں کی مدد کرنے اور انہیں آگے بڑھانے میں ہچکچاہٹ کامظاہر ہ نہیں کرتیں۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ بل گیٹس، کرسٹیانو رونالڈو اور اوپرا ونفرے جیسی شخصیات بہت سے امدادی کام کرتی ہیں ۔اور بھی کئی ساری معروف شخصیات ایسی بھی ہیں جو امدادی کاموں پیش پیش رہتے ہیں لیکن منظر عام پر نہیں آتے ہیں۔ یہ نامور شخصیات شعور بیدار کرنے اور مستحق افراد کی مدد کرنے کے لیے بڑا دل رکھتی ہیں اور میڈیا کی زینت بنے بغیر خاموشی سے اپنا کام کرگزرتی ہیں ۔
آج کے پُرآشوب دور میں ہر شخص مسائل کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ ہمارے ملک میں آبادی کی اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے۔ لوگ بنیادی حقوق حاصل کرنے سے بھی محروم ہیں، جن میں صحت، تعلیم، لباس، رہائش اور خوراک شامل ہے جبکہ رہی سہی کسروبائی بیماری کووِڈنے پوری کردی ہے۔ اس وبا کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد مالی مسائل کا شکار ہوئی۔ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے لوگ تلخیوں اور پریشانی کا شکار ہو گئے۔ ایسے میں کئی افراد ایسے ہیں جو اس مشکل گھڑی میں بھی انسانیت کا درد رکھتے ہیں اور دیگر لوگوں کے دکھ درد سمیٹنے اور اُن میں آسانیاں بانٹنے کے لیے عملی طور پراپنے جان و مال سے کام کرتے ہیں۔
ایک دوسرے کے کام آنا انسانیت اور عبادت ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے نوجوان فلاحی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ہمیں اپنی آمدنی کا کچھ حصہ بطور امداد بیمار، بے سہارا، یتیم، غریب، مسکین اور بے گھر افراد کی مدد کرنے پر خرچ کرنا چاہیے۔ ہم نہ صرف خود بھی ایسے لوگوں سے مالی تعاون کریں بلکہ دوسرے لوگوں میں بھی شعور و آگاہی پیدا کریں تاکہ معاشرے کے نادار لوگوں کی دادرسی ہوسکے اور وہ کارآمد شہری بن کر ملک و قوم کی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرسکیں۔ 
ہم اپنی امداد،عطیات و صدقات یتیم بچوں کو تعلیم و تربیت اور مفت کتابیں فراہم کرنے، بیماروں کے لیے ادویات اورخون کے عطیہ کا بندوبست کرنے، غریب گھرانوں کے گھر راشن ڈلوانے،  اور دیگر فلاحی کاموں پر خرچ کریں۔ جو لوگ مالی طور پر امداد نہیں کرسکتے ، انھیں چاہیے کہ وہ فلاحی کاموں کے لیے رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کریں۔
پتہ۔ بچھوارہ سرینگر
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

مضامین

کتاب:’’سائنسی جنگل کہانی‘‘کا مطالعہ ادب َاطفال

May 10, 2025
مضامین

بعد مرنے کے میرے گھر سے یہ سامان نکلا طنزومزاح

May 10, 2025
مضامین

مہجورؔ۔ انقلابی اور ولولہ انگیز شاعر شخصیات

May 10, 2025
مضامین

! …..خُدا بندے سے خود پوچھے حق نوائی

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?