عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) نے کنونشن سینٹر جموں میں ریمپ پروگرام کے تحت یوٹی لیول سٹیک ہولڈرز کنسلٹیشن اور سرمایہ کاروں کے لئے ایک فیسلٹیشن میٹ کا اِنعقاد کیا جس کی صدارت کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ نے کی۔ اس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کو ایسے سیشنوں کی میزبانی کے لئے سراہا جہاں تمام سرمایہ کار، تجارتی آرگنائزیشن، صنعتی انجمنیں اور دیگر صنعت کاروں کو درپیش مسائل پر بات چیت کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔ سیشن میں سرمایہ کاروں، صنعتی انجمنوں اور تجارتی اداروں کے ساتھ ان کو درپیش مسائل جیسے کہ زمین، بجلی، زمین کے اِستعمال میں تبدیلی، صنعتی اسٹیٹس، ماحولیاتی منظوری وغیرہ کے حوالے سے کھلی بحث و تمحیص ہوئی۔وکرم جیت سنگھ نے زمین کی الاٹمنٹ، بجلی، سڑک کنکٹویٹی وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل پر توجہ دی اور یقین دلایا کہ صنعتوں کوآسان اور بغیر پریشانی کام کے لئے ضروری مدد فراہم کی جائے گی اور اُنہوں مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے صنعتی ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا اور ان کی شکایات اور خدشات کو دور کرنا حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے ۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ صنعت و حرفت نئی زمین حاصل کرکے زمین سے متعلق مسائل کو حل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔
انڈسٹریل اسٹیٹ کی ترقی کے لئے سی پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ محکمہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ زمین کے منتظر تمام افراد کو جلد ہی الاٹ کیاجائے گا۔کمشنر سیکرٹری نے تجارتی،صنعتی انجمنوں،ایم ایس ایم ایز کی مسلسل مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ایم ایس ایم ایزکے تمام نمائندوں، دستکاری کوآپریٹو، سیلف ہیلپ گروپس اور مختلف محکموں کے افسران وغیرہ کو سروے اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کی مشق میں دل سے حصہ لینے کی دعوت دی تاکہ جموں و کشمیر یوٹی میں ایم ایس ایم اِی سیکٹرکی ترقی اور فروغ کے لئے ایک حقیقت پسندانہ اور ضرورت پر مبنی سٹریٹجک انوسٹ منٹ پلان وضع کیا جا سکے۔ اِس سے قبل منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او نے چیئر، سینئر سرکاری افسران، ممتاز صنعتوں، صنعتی ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں اور سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریمپ کے تحت سٹریٹجک انویسٹ منٹ پلان کی تیاری ایم ایس ایم ایز کو اَپ گریڈ کرنے اور تیز کرنے کے لئے کلیدی اور اہم عنصر ہے ۔اِس موقعہ پراس کی وضاحت کی گئی کہ آر اے ایم پی ایک مرکزی سیکٹر سکیم ہے جسے ایم ایس ایم اِیز کی وزارت نے کووِڈ۔19 پھیلنے کے بعد شروع کیا تھا تاکہ ایم ایس ایم اِی سیکٹر کو مضبوط اور سپورٹ کیا جا سکے۔کنسلٹنٹس کی ایک ٹیم نے آر اے ایم پی پروگرام اور جموں و کشمیریوٹی میں ایم ایس ایم اِی کو فروغ دینے کے لئے عملائے جانے والی سٹریٹجک انوسٹ منٹ پلان کی تیاری کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔