عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//زرعی یونیورسٹی کا43 واں اکیڈمک کونسل اجلاس وائس چانسلرپروفیسر نذیر احمد گنائی کی صدارت میںمنعقد ہوا جس میں ڈائریکٹروں،افسروں، فیکلٹی ممبران اور ڈین کالجز کے نامزد کردہ ممبران، یونیورسٹیوں کے ماہرین تعلیم اورسائنسدانوں نے شرکت کی۔اجلاس کی کارروائی پروفیسر ٹی ایچ مسعودی، رجسٹرار کی طرف سے پیش کردہ تعلیمی کامیابیوں کی جھلکیوں کے ساتھ شروع ہوئی جس کے بعد زراعت اور الائیڈ سائنسز کے شعبے میں اختراعی آئیڈیاز پیش کیے گئے جو پہلے ہی تصور کیے جا چکے ہیں یا دیگر مہارتوں کے علاوہ مستقبل قریب میں شروع کیے جائیں گے۔