پونے /یو این آئی/نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ولیمسن چوٹ کی وجہ سے جمعرات کو ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیل سکیں گے ۔ولیمسن کو یہ انجری گزشتہ ماہ سری لنکا کے دورے کے دوران ہوئی تھی۔ بنگلورو ٹیسٹ میں ان کی جگہ ول ینگ کو شامل کیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ کین مکمل فٹ ہونے کی صورت میں تیسرا ٹیسٹ کھیل سکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا [؟]ہم کین کی انجری پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، لیکن ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہے ۔ ہم توقع کر رہے ہیں کہ وہ تیسرے میچ تک مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے ۔نیوزی لینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔