بیونس آئرس/یواین آئی/ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے آئندہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر سے باہر ہو گئے ہیں۔میسی کو کوالیفائرز کے لیے اعلان کردہ 25 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ 37 سالہ میسی اتوار کو اٹلانٹا یونائیٹڈ کے خلاف میجر لیگ سوکر میں انٹر میامی کی طرف سئ جیتے گئے مقابلے میں زخمی ہو گئے تھے ۔انٹر میامی نے تصدیق کی ہے کہ میسی کو ہیمسٹرنگ کے تناؤ کا سامنا ہے ۔ کلب نے کہا کہ اٹلانٹا یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران درد کی شکایت کے بعد میسی کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا۔ جانچ میں پٹھوں میں کھچاؤ کی تصدیق ہوئی۔ طبی ٹیم نے انہیں فی الحال آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔پچھلے ہفتے جمیکا کی ٹیم کیولیئرز کے خلاف کانکاکف چیمپئنز کپ کی جیت میں بنچ سے اترنے اور اسکور کرنے سے پہلے میسی کو میامی کے تین میچوں کے لئے آرام دیا گیا تھا۔