یو این آئی
بیجنگ/ چائنا اوپن کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ عالمی نمبر ایک خواتین ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئی ہیں۔بیلاروس کی سبالینکا نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا سب کو ہیلو، یو ایس اوپن کے بعد ہونے والی معمولی چوٹ کے بعد، میں اس سال کے چائنا اوپن سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں۔میں مکمل طور پر صحت مند ہونے پر توجہ دوں گی اور میں جلد ہی اپنے چینی شائقین سے ملنے کی منتظر ہوں۔ ۔سبالینکا اس سیزن میں آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن اور یو ایس اوپن میں خواتین کے سنگلز کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ انہوں نے اس ماہ کے شروع میں یو ایس اوپن میں اپنا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا تھا۔غور طلب ہے کہ چائنا اوپن 2025 کا مین ڈرا 24 ستمبر سے 5 اکتوبر تک چلے گا۔