پلوامہ // پلوامہ کے ایک مضافاتی گائوں میں چند روز قبل مشتبہ جنگجوئوں کے حملے میں زخمی ایس پی او صورہ اسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا۔ایس پی او عاقب وگے ساکن پنجگام پلوامہ ،پوچھل نامی گائوں میں ریلوے لائن کی ڈیوٹی پر مامور تھا جب مشتبہ جنگجوئوں نے29مئی کو ان پر گولیوں ماردیں اور وہ شدید طور پر زخمی ہوا۔صورہ میں اسکی جان بچانے کیلئے ڈاکٹروں نے انکی ایک تانگ میں کاٹ دی تھی لیکن اسکے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا اور 4روز بعدسنیچر کی شام چل بسا۔