جموں //ایچ ڈی ایف سی بینک کے سینئر نائب صدر زبیر اقبال کوجموں و کشمیر سرکار نے تین سال کیلئے جموں کشمیر بینک میں بطور ڈائریکٹر تعینات کیا ہے۔ انہیں جموں کشمیر بینک بورڈ آف ڈائریکٹرس بطور منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کریگا۔محکمہ فائنانس نے جموں و کشمیر بینک کے کمپنی سیکریٹری کے نام خط میں لکھا ہے کہ جموں و کشمیر سرکار نے آئین کی دفعہ69(ون) کا استعمال کرکے ایچ ڈی ایف سی بینک کے سینئر نائب صدر زبیر اقبال کو تین سال کیلئے بطور ڈائریکٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ فائنانس نے اپنے حکم نامہ میں لکھا ہے ، کہ زبیر اقبال جموں و کشمیر بینک بورڈ میںمیں تین سال کیلئے ڈائریکٹر تعینات کیا جاتا ہے۔ جموں و کشمیر سرکار نے آئین کی 69دفعہ کا استعمال کرتے ہوئے چیئر مین آر ایس چھبر کو تین سال کیلئے بطور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ فائنانس کی طرف سے جاری کئے گئے حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ آر کے چھبرچیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے بینک کو تین سال کیلئے بطور نان ایگزیکیٹو ڈائریکٹررہیں گے۔
زبیر اقبال کون ہیں؟
ایچ ڈی ایف سی کے سنیئر نائب صدر زبیر اقبال، جس نے جموں کشمیر میں ایچ ڈی ایف سی بنک کی ترقی میں اہم رول ادا کیا کو جموں کشمیر بنک کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔زبیر اقبال کی تعیناتی کو بنک کے عملہ ،تجارتی حلقوں اور لوگوںنے خیر مقدم کیا ہے،جبکہ اس پیش رفت کو جموں کشمیر بنک کے ماضی کی ترقی اور ساخت کے علاوہ افتخار کی بحالی میں اہم سمجھا جاتا ہے۔زبیر اقبال کو بینکنگ اور مالیاتی شعبہ میں تجربہ یافتہ،معروف اوربا صلاحت قرار دیا جا رہا ہے،جن کا بینکنگ کیریر3دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے ماضی میں15برسوں تک جموں کشمیر اور اس کے بعد15برسوں تک ایچ ڈی ایف سی بنک میں اپنے کام کا لوہا منوایا۔زبیر اقبال کو جموں کشمیر میں ایچ ڈی ایف سی بنک کا معمار قرار دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی ذہانت سے اس بنک کو ترقی کے اونچے زینہ تک پہنچایا۔انہوں نے جموں کشمیر میں بینکنگ و مالیاتی اداروں میں پیشہ وارانہ و تقابلی رجحان متعارف کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ ریاست کی بینکنگ صنعت میں غیر معمولی رول ادا کرنے میں زبیر اقبال کو انسٹی چیوٹ آف ابجیکٹو اسٹیڈیز نئی دہلی کی طرف سے سلور جوبلی منانے کے دوران ایوارڈ سے نوازا،جبکہ ایچ ڈی ایف سی بنک میں انہیں50سے زائد اعزازات سے نوازا،جن میں13اعزازات انہیں انشورنس ہنر ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے لندن ، پیرس ،انڈونیشا،دبئی،چین،ترکی،اٹلی،سوئزر لینڈ،بنکاک،ملیشاء،ماسکو اور اردن میں نوازیں گئے۔زبیر اقبال کو حال ہی میں برطانیہ،ایشیائی سٹم سمٹ میں لیڈرشپ خطاب کیلئے دعوت دی گئی،جس کا انعقاد اگست2020میں کیمبرج یونیورسٹی میں مجوزہ طور پر کیا جا رہا ہے۔زبیر اقبال نے بنکنگ و مالیاتی شعبے میں کئی پیشہ وارانہ اور تدریسی ڈگریاں حاصل کی ہیں،جن میں آئی سی ایف ائے آئی یونیورسٹی سے ایم بی اے، ماسٹرس ان لائبری سائنسنس،ایم ائے سوشیالوجی،سی ائے آئی آئی بی،پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ماس منیجنمنٹ،ڈپلومہ نے ایچ آر ڈی و منیجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام بھی شامل ہیں۔انہوںنے بنکنگ اور مالیاتی شعبہ سے متعلق12سمیناروںو تربیت پروگراموں میں شرکت کی ہے۔