سرینگر// معروف کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ دوران پرواز دست دارزی کرنے والے وکاس سچ دیو کو ممبئی کی ایک عدالت نے 22دسمبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ۔ وکاس سچ دیو کو اتوار کی شام کو کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ دوران پرواز مبینہ دست درازی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔وکاس کو سوبر بن مالاد میں واقع دندوشی عدالت میں دو دنوں کی پولیس حراست کی بعد پیش کیا گیا تھا۔ انڈیا ٹی وی کے مطابق عدالت نے کیس کی شنوائی کے بعد وکاس کو 22دسمبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ۔ اس دوران وکاس نے ضمانتی عرضی بھی داخل کی جس پر 15دسمبر کو شنوائی ہوگی۔ ادھر وکاس سچ دیو کی پتنی دویا نے سوموار کو اپنے یاک بیان میں اپنے پتی وکاس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا پتی بے قصورہے اور اس کا ارداہ چھیڑ چھاڑ کرنے کا ہر گز نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ خا ندان میں کسی کے مر جانے کی وجہ سے وہ چوبیس گھنٹے نہیں سویا تھا۔