Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ری پبلکن کی شاندار جیت، ٹرمپ 47ویں امریکی صدر منتخب فلسطین اور ایران سے متعلق خارجہ پالیسی کملا ہیرس کو لے ڈوبی

Mir Ajaz
Last updated: November 6, 2024 11:16 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
Official portrait of President Donald J. Trump, Friday, October 6, 2017. (Official White House photo by Shealah Craighead)
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر//امریکاکے صدارتی انتخابات میں سابق صدر اورری پبلکن اُمیدوار ڈونالڈٹرمپ نے شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ نائب صدر اور ڈیموکریٹک اُمیدوار کملا ہیرس کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ڈونالڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں فاتح قرار پائے ہیں ،اور اب وہ چار سال کے وقفے کے بعددوبارہ وائٹ پائوس کی کمان سنبھالیں گے ۔ مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے آج تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے، ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسی سیاسی جیت اس سے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوش حال بناؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، باقی کی سوئنگ اسٹیٹس میں جیت کر 315الیکٹورل ووٹ حاصل کریں گے، حامیوں کا شکریہ، آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے، ایک بار پھر اعتماد کرنے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے سینیٹ میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے، سینیٹ میں ہماری جیت غیر معمولی ہے، مجھے 315الیکٹورل ووٹ جیتنے کی اْمید تھی، امریکا کے تمام معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں، عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا، امریکا کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا، امریکا میں جو بھی آئے گا وہ قانونی طور پر آئے گا، میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جاری جنگوں کو ختم کروں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کروں گا، ہم ٹیکسوں میں کمی کریں گے، قرضے ادا کریں گے، میں آپ کے لیے، آپ کے خاندان اور آپ کے مستقبل کے لیے ہر ایک دن لڑوں گا۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، وہ امریکا کے 47ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔امریکی صدارتی انتخاب میں 538میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل538میں سے کم از کم270الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔صدارتی انتخابات میں متعدد مسائل ہوتے ہیں جن پر امیدوار کی ہار اور جیت منحصر ہوتی ہے لیکن بائیڈن حکومت کی خارجہ پالیسی نے بھی کملا ہیرس کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ دراصل، اسرائیل کی فلسطین کے خلاف جارحیت اور ایران کے ساتھ تعلقات میں سخت رویہ، بائیڈن حکومت کی پالیسیوں میں ایک نمایاں پہلو رہا ہے۔ امریکی عوام کی اکثریت نے ان پالیسیوں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، جس کا سیدھا اثر نائب صدر کملا ہیرس کی انتخابی مہم پر پڑا۔امریکہ کی عالمی پالیسی میں اسرائیل کی حمایت ہمیشہ سے اہم رہی ہے لیکن حالیہ برسوں میں یہ پالیسی اس وقت تنقید کا شکار ہوئی جب اسرائیل نے فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کی۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں فوجی کارروائیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مسلسل عالمی سطح پر بحث کا موضوع بنیں اور بائیڈن حکومت کی طرف سے اسرائیل کی کھلی حمایت نے امریکی عوام میں شدید ناراضگی پیدا کی۔اسی دوران، ایران کے معاملے میں بائیڈن حکومت کا رویہ مزید پیچیدہ بن گیا۔ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششوں کو کمزور سمجھا گیا اور ایران کی بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا۔ اس پالیسی نے امریکی عوام کی ایک بڑی تعداد کو ناراض کیا، خاص طور پر وہ حلقے جو ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید سختی چاہتے تھے۔کملا ہیرس، جو کہ بائیڈن کی نائب صدر ہیں، اس پالیسی کی بڑی حامی رہی ہیں۔ تاہم، ان کی سیاسی حیثیت اس وقت متاثر ہوئی جب عوام نے ان کے اور بائیڈن کی پالیسیوں کو فلسطین اور ایران کے معاملے میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?