سرینگر//ایس کے سٹیڈیم میں رینج لیول انڈر19ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ خانیار نائٹ رائڈرس اور بڈگام ریڈس کے درمیان کھیلا گیا۔ خانیار رائڈڑس نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوور میں172رن بنائے اور7کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے بڈگام ریڈس کا کوئی بھی بلے باز کریز پر ٹک نہیں سکا اور 10.2اوور میں 71رن بنائے اور تمام کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ خانیار نائٹ رائڈرس کی عمدہ گیندبازی اور بلے بازی کامظاہرہ کرنے کے سبب بڈگام ریڈس کو 101رنوں سے شکست دی۔ خانیار نائٹ رائڈرس کے عفان مظفر نے15رن بنانے کے علاوہ4وکٹ حاصل کئے اورمردِ میدان قرار پائے۔