بانہال // دو روز بعد پیر کی صبح بحال کی گئی بانہال۔ بارہمولہ ریل سروس سوپور میں ہوئی مسلح چھڑپ کے بعد پیر کی دوپہر ایک بجے دوبارہ معطل کی گئی تاہم حالات پر امن رہنے کے بعد ریل سروس کو شام چھ بجے دوبارہ بحال کیا گیا۔ وادی کشمیر سے بانہال تفریح کی غرض سے آئے سینکڑوں لوگوں کے علاوہ مسافروں کی بڑی تعداد ریلوے سٹیشن بانہال پر جمع ہوگئی اور ریل گاڑی کے کچھا کچ بھر جانے کے بعد مسافر ریل گاڑی کی چھت پر سوار ہوگئے۔ جس کی وجہ سے بانہال ریلوے سٹیشن پر موجود ریلوے پولیس اور بانہال پولیس کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے پولیس اور پولیس مسافروں کو ریل گاڑی کے چھت پر چڑھنے سے باز رکھنے کی کوشش کرتے رہے لیکن مجبور مسافر ریل گاڑی کے نکلنے بعد نوجوان مسافر پھر ریل گاڑی کے چھت پر سوار ہوئے جبکہ سینکڑوں مسافر اس ریل گاڑی میں سوار ہونے سے رہ گئے۔