عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈائریکٹر سیری کلچراعجاز احمد بٹ نے کل ڈائریکٹر سینٹرل سیری کلچر ریسرچ اینڈ ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ سی ایس بی پانپور ڈاکٹر این کے بھاٹیہ ، ڈاکٹر راجیش کمار اور سی ایس بی کے دیگر فیکلٹی ممبران کی موجودگی میںکل مانسبل میں کسان سکل ٹریننگ پروگرام کا اِفتتاح کیا۔ ٹریننگ میں گاندربل اور بانڈی پورہ اضلاع کے زائد اَز 50 کسان حصہ لے رہے ہیں۔ٹریننگ کا اِنعقاد سینٹرل سلک بورڈ نے اَپنے پی فور بیسک سیڈ فارم میں محکمہ سیری کلچر ڈیولپمنٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔ڈائریکٹر سیری کلچر نے کہا کہ ریشم کے کیڑے پالنے والوں کے لئے صلاحیت سازی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سیری کلچر اور ہنر کی اَپ گریڈیشن کو تحریک دینے کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اُنہوں نے وسائل کے اِستعمال اور زمینی سطح پر مسائل کی نشاندہی پر بھی زور دیا اور کسانوںسے کہاکہ وہ اِس تربیتی پروگرام کے دوران سائنسدانوں کے ساتھ مکمل بات چیت کریں۔