ریاسی// ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی رویندر کمار نے پی ایچ ای میکنکل سب۔ڈویژن کا اچانک دورہ کرکے غیر حاضر جیونئیر انجینئر کو معطل کرنے اور تین دیگر ان کے خلاف نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری جاری کئے۔ڈی سی نیدورہ کے دوران دفتر ہذا میں یومیہ اُجرتوں پر کام کرنے والے دو اہلکاروں کے بغیر تمام عملہ کو غیر حاضر پایا ۔دفتر کے ریکارڈ کا معائینہ کرنے پر مومینٹ رجسٹر کو فقط 30-04-2017 تک مکمل پایا گیا جبکہ ملازمین کی فہرست اور حاضری رجسٹر کو بھی غائب پایا گیا ۔جے ای کی غفلت شعاری اور غیر ذمہ واری کا نوٹس لیتے ہوئے اُنہوں نے جیو نئیر انجینئر کو معطل کیا اور پونی،کٹٹرہ اور سلال پر کام کر رہے تین دیگران کے خلاف ڈیوٹی روسٹر اور مومینٹ رجسٹر نہ بنانے کے خلاف وجہ بتائو نوٹس جاری کی ۔جے ای کو ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای سول کے ساتھ فرائض انجام دینے اور دفتری کام کے لئے منسلک کیا گیا ہے۔ڈیس ی نے یہ کاروائی لوگوں کی جانب سے پانی کی عدم سپلائی کے خلاف دائر شکایتوں پر عمل میں لائی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسی پٹہ کے عوام نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے کلاف ایک بھاری مظاہرہ کیا تھا ،جہاں پر متعلقہ محکمہ کے کسی بھی انجینئر نے دورہ نہیں کیا تھا جبکہ انتظامیہ کے دیگر اہلکارون نے جائے موقع پر لوگوں کو سمجھایا تھا ۔خزانہ و منصوبہ بندی کے وزیر مملکت کی قایدت مٰں منعقدہ ایک میٹنگ میں بھی علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرکے معاملہ پی ایچ ای اہلکاروں کے ساتھ اُٹھایا گیا تھا ۔ضلع میں پانی کی قلت کی شکایتوں کو مد ںطر رکھ کر ڈی سی نے کٹرہ،دھرماڑی اور مہور کے تحصیلداروں اور ایس ڈی ایموں کو بھی ایسی ہی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی ہے،تاکہ پی ایچ ای محکمہ کی کارکر دگی کو موثر بنایا جاسکے اور عوام کو راحت ہو۔