محمد بشارت
ریاسی// ریاسی ضلع کے ڈھکی کوٹ علاقے میں دو چیچیرے بھائی پانی میں ڈوب کر غرقآب ہوئے۔پیر کی دوپہر 19سالہ محمد عرفان ولد غلام محمد اور 12سالہ شوکت علی ولد عبدالغنی ساکنان پران کوٹ، نامی چیچیرے بھائی جانوروں کو پانی پلانے کیلئے قریبی نالے پر گئے۔اسی دوران ایک لڑکے کا پائوں پھسل گیا اور وہ نالے میں ڈوب گیا۔ اسے بچانے کیلئے دوسرے نے پانی میں چھلانگ لگادی لیکن بد قسمتی سے وہ بھی پانی کی لہروں میں گم ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگ یہاں پہنچ گئے اور انہیں پانی سے نکالنے کی کارروائی شروع کی۔ کافی دیر کے بعد دونوں کی لاشیں بر آمد کی گئیں۔بعد میں پولیس نے انہیں لواحقین کے حوالے کیا۔