یو این آئی
جموں//جموں کے ریاسی ضلع کے مہورعلاقے میںدلدوز حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد کی موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔ مہور ریاسی میں ایک جے سی بی، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریا میں جاگرا جس کے نتیجے میں تین افراد غرقآب ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور غرقآب ہوئے تینوں کو باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت 23سالہ نتیش کمار ساکن کالاکوٹ راجوری، 27سالہ راجندر کمار ساکن پتنی ٹاپ ادھم پور اور ہوشیار سنگھ ساکن بالمکوٹ ریاسی کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مہور کے نزدیک جے سی بی ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر دریا میں جاگرا جس کے نتیجے میں تین افرا د پانی میں ڈوب گئے اور بعدازاں ان کی لاشیں باز یاب کی گئیں۔