سرینگر//سینکٹروں ممتاز شہریوں اور حلقہ انتخاب امیراکدل کے لوگوں نے آج خزانہ اور تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری کے ساتھ اُن کے شیخ باغ دفتر میں ملاقات کی اور انہیں خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد دی۔وزیر نے بھرپور تعاون اور اعتماد کے لئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر حلقہ انتخاب امیرا کدل کے لوگوں نے وزیر خزانہ کو علاقے کی ترقیاتی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا۔سید محمد الطاف بخاری نے لوگوں کو یقین دلایا کہ عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے غریبوں کی فلاح و بپہبود کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں ریاست میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب رقم ہورہا ہے۔۔ شہیر سرینگر کیت مختلف علاقوں کی نمائندگی کرنے والے وفود نے وزیر خزانہ کو بنیادی اور ترقیاتی کاموں کی ضرورتوں کے بارے میں جانکاری دی۔وزیر موصوف نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے جائیز معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اس موقعہ پر وزیرموصوف نے کہا کہ اگرچہ انہیں وزیر خزانہ کے طور پر نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہر سرینگر بالخصوص حلقہ انتخاب امیرا کدل میں تعمیر ترقی کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔