ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی کپوارہ میں کارروائی جماعت اسلامی کے مزید اثاثوں کی نشاندہی، 20دکانیں سیل

کپوارہ /اشرف چراغ /ضلع کپواڑہ میں، جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر کپواڑہ ضلع میں جماعت اسلامی کی3 کروڑ روپے کی جائیداد کے استعمال اور داخلے پر پابندی لگا تے ہوئے 20 دکانوں کو سیل کر دیا ۔

 

 

علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز کی دستیابی کو روکنے اور ملک دشمن عناصر اور ہندوستان کی قومی سلامتی خودمختاری، سالمیت اور اتحاد اور ملی ٹنٹ سر گرمیوں کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لیے کپواڑہ میں جماعت اسلامی کی ملکیت اور اس کے زیر قبضہ جائیداد کو متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام)ایکٹ، 1967 کے سیکشن 8 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سروے نمبر 14017/7/2019پر یہ جائیداد ضبط کی گئی۔اس میں ایک شاپنگ کمپلیکس شامل ہے جس میں 20دکانیں ہیں اور سروے نمبر 2990/2666/270 اور سروے نمبر 3551/2979/263کے تحت آنے والی مناسب اراضی کو سیل کر دیا گیا اور داخلے/استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اضافی طور متعلقہ ریونیو ریکارڈ میں اس سلسلے میں “ریڈ انٹری” کی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایس آئی اے نے جموں و کشمیر میں تقریبا ً188 جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں یا تو منسلک کیا گیا ہے یا مزید قانونی کارروائی کے لیے ضبط کیے جانے کے عمل کے تحت ہیں۔ یہ کیس پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں درج کیا گیا ہے۔