گاندربل//بیروہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوویڈ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں دو پرائمری اسکولوں کو سربمہرکردیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بیروہ سے ملحقہ چیو ڈارہ سے مسلسل شکایت موصول ہورہی تھی کہ علاقہ میں بچوں کو دو سکولوں میں مقامی سطح پر تعلیم دی جارہی تھی اور علاقے کا دورہ کرنے کے دوران شکایت درست پائی گئیں۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں پرائمری اسکولوں کو سربمہر کیا گیا۔