رام بن // جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم ضلع یونٹ رام بن کی اتوار کو رام بن میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ ضلع صدر رام بن فاروق احمد رونیال کی صدرات میں منعقدہ اس میٹنگ میں زونل صدور کے علاوہ ضلع سے تعلق رکھنے والے سٹیٹ ایگزیکیٹیو ممبران نے بھی شرکت کی ۔ یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق میٹنگ کے دوران فورم ممبران نے رہبر تعلیم اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات پرغور وخوص کیا گیا۔فورم ممبران نے اساتذہ کو درپیش مسائل کے بارے میں اپنے اپنے خیلات کااظہار کیا اور محکمہ تعلیم و ریاستی سرکار پر زور دیا کہ وہ ان کے تمام جائز مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔اس موقع پر فورم کے ضلع صدر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ کئی رہبر تعلیم اساتذہ خاص کر ایجوکیشنبوایلنٹیر سے رہبر تعلیم بنے اساتذہ کے مستقلی کے آڈر ابھی تک فراہم نہیں کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مدت مکمل کرنے کے باوجود دو سے تین سالوں سے کئی اساتذہ کی مستقلی کی فائلیں زیر التوا ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ میں تعینات کر نے کے بعد کئی اساتذہ کو فاصلاتی طرز پر ڈگریاں حاصل کر نے کے بہانے سے پریشان کیا جا رہا ہے اور کھبی دوسرے بہانے بتا کر انہیں ٹال دیا جاتا ہے جو کہ افسوس کن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تین سال سے رہبر تعلیم اساتذہ کی ٹیم بونڈ پروموشن کی فائلیں کو مکمل نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ پرموشن پا چکے کئی رہبر تعلیم اساتذہ کی ایڈجیسمنٹ نہیں کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ فورم ممبران نے مانگ کی کہ سن 2014-15 میں مستقل ہوئے ٹیچرز کے بقایاجات ایئرز کو فوری طور پر واگذار کیا جائے جبکہ پہلے پابچ سالوں کے دوران دیئے جانے والے تین ہزار روپے کے مشاہرے کو بڑھا کر بارہ ہزار کر نے کی مانگ کی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ رہبر تعلیم اساتذہ سے سکولوں میں پڑھانے کے علاوہ دیگر تمام کام لے کا رہے ہیں جس میں مردوم شماری سے لیکر بی ایل او ڈیوٹی اور دفتری کام سے لیکر میڈڈے میل کا حساب و کتاب اعر اسے چلانے تک کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں لیکن امتحانی ڈیوٹی سے انہیں ممبرا رکھا گیا ہے جو کہ ان اساتذہ کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہے ۔اس کے علاوہ میٹنگ میں اور بھی کئی مسائل کاذکر کیا گیا اور سرکار پر زور دیا گیا کہ وہ ان مطالبات کو فوری طور پر پورا کریں ورنہ فورم احتجاج کا رخ اختیار کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری سرکار پر عائید ہو گی ۔ ضلع صدر کے علاوہ ریاستی فورم کے ممبران مشتاق ملک،محمد معروف،ضلع نائب صدر سیواسنگھ ،ضلع چیف کوآڈینیٹر جاوید بالی،ترجمان شریف احمد،کنوینیئرجاوید اقبال،جوائنٹ سیکریٹری فاروق مغل،زونل صدر اکھڑال کرپال سمبوریا،زونل صدر رام بن سْریندر سنگھ کے علاوہ اومیش سنگھ، اشتیاق وانی ،فارق راشد،دھیرج سنگھ ،لطیف نائیک ،جیت سنگھ،محمد عثمان،گرداری لعل،نواز احمد،رفیق نائیک ،محمد اختر اورعبدالحفیظ و دیگر ان شامل تھے ۔