رام بن // رہبر تعلیم ٹیچرز فورم ضلع اکائی رام بن کے زون اکھڑال، رام بن اور زون بٹوت میں زونل اکائی تشکیل دینے کے لئے فورم کے انتخابات کو لیکر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔فورم ضلع صدر رام بن فاروق احمد رونیال کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں زونل ایگزیکیٹو ممبران نے شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران فورم کے انتخابات کو ان تین تعلیمی زونوں میں صاف وشفاف طریقے سے انجام دینے کے لئے گفت و شندید کیا گیا ۔اس موقع پر رہبر تعلیم ٹیچر فورم کے ریاستی ممبر بہاری لعل شرما کو چیف الیکشن کمشنر بٹوت منتخب کیا گیا جبکہ پردیپ چند کو رام بن اور شریف احمد کو چیف الیکشن کمشنر اکھڑال کی ذمہ داری سونپی گئی۔رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی یہ میٹنگ ڈاک بنگلہ رام بن میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر جو دیگر اساتذ موجود تھے ان میں کرپال سومبڑیا،حفیظ الرحمان، پریتم سنگھ، اقبال کٹوچ بسنت رام، جاوید احمد،ظہیر سوہل، فاروق راشد،تنویر مْرتضیٰ، مبشر حسین، جیون لعل، سریندر سنگھ،ضیا الرحمان، وجے سنگھ،امت سنگھ و دیگران موجود تھے۔