سرینگر//رہبر تعلیم اساتذہ نے بدھ کو پریس کالونی دھرنا دیکر گزشتہ چھ ماہ کی تنخواہوں کی واگزاری کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے اورحکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کی۔احتجاجی اساتذہ نے کہا کہ انہیں گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں وہ سخت مالی مشکلات میں مبتلا ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اب عید کے موقعے پر بھی رہبر تعلیم اساتذہ کو تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کی تنخواہیں فوری طور واگزار نہیں کی گئیں تو وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت لائیں گے۔