عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//رِیلائنس گروپ کی دو کمپنیوں، رِیلائنس انفراسٹرکچر اور رِیلائنس پاور نے ایمپلائی اسٹاک اونرشپ پلان (ای ایس او پی) کے نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ رِیلائنس گروپ نے اپنی ان دونوں کمپنیوں میں یہ اسکیم متعارف کرائی ہے ۔ اس منصوبے سے کل 2,500 ملازمین مستفید ہوں گے ۔ گروپ کے شیئر ہولڈرز نے 3 نومبر 2024 کو اس ای ایس او پی اسکیم کو منظوری دی تھی۔ زیادہ تر ملازمین 10 روپے کے اساسی (فیس ویلیو) پر شیئر خرید سکیں گے ۔ رِیلائنس گروپ کی تمام کمپنیوں کو ملا کر اس کے 50لاکھ سے زائد شیئر ہولڈرز ہیں۔