کشتواڑ// بودھوںاور فوج کی جانب سے بے گناہ و نہتے مسلم جوجوانوں کی ہلاکت اور خواتین کی اجتماعی عصمت ریزی کی سخت مذمت کرتے ہوئے سماجی کارکُن شاکر صدیقی نے دو نوبل انعام یافتہ لیڈروں دلائی لامہ اور مس انگسان سو کی کی جانب سے اس سلسلہ میں اختیار کی گئی خاموشی ،یہاں تک کہ بین الاقوامی گروپوں کو رکانی کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر سخت تنقید کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ بین ا لاقوامی برادری،اسلامی ممالک اور ہمسایہ ممالک کی جانب سے غریب نہتے بچوں ، خواتین بزرگوں کے قتال عام پر خاموش تماشائی بننا سراسر ناانصافی ہے۔انہوں نے بین الاقوامی برادری سے ان واقعات کی سنگین نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ سے ہی 3000 مسلمانوں بشمول خواتین اور بچوں کو قتل کرکے دریا بُرد کیا گیا ہے،جو کہ قابل مذمت ہے۔