بارہمولہ +گاندرربل+کولگام //ریاست کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع بارہمولہ اور گاندربل میں بھی 29ویں روڈ سیفٹی ویک کی مناسبت سے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش کی طرف سے شروع کی گئی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ نے ایک موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا جس میں ٹو ویلر سواروں کے لئے ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے اے آر ٹی او کی موجودگی میں ریلی کو دلنہ سے سوپور تک جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ریلی میں بڑی تعدادمیں رضاکاروں ،ایم وی ڈی آفیسران اور طلبا¿ نے شرکت کی۔جس دوران لوگوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اُدھر گاندربل سے نمائندہ کشمیر عظمیٰ ارشاد احمد نے اطلاع دی ہے کہ 29ویں روڈ سیفٹی ویک کی اختتامی تقریب کے سلسلے میں سڑک سرکھشا،جیون سرکھشا کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت ترقیاتی کمشنر گاندربل نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے ٹریفک قوانین کے بارے میںعام لوگوں کو جانکاری دینے اور ٹریفک نظام میںبہتری لانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔کولگام میں 29ویں روڈ سیفٹی ویک کی مناسبت سے ایک اختتامی تقریب منعقدہوئی۔اس موقع پراے سی آر کولگام مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔جبکہ اے آر ٹی او کولگام ،ڈپٹی ایس پی ،ٹرانسپورٹروں اورمیڈیا شخصیات کے علاوہ ایم وی ڈی کے ممبران اور محکمہ کے دیگر آفیسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے اے سی آر نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے عام لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری حاصل ہوئی ہے اور ٹریفک حادثات میں بھی کمی کی امید کی جاسکتی ہے۔