جموں //رونق سنگھ کیتراوالے کے ڈوگری گیت’’ چکڑے نا بول دے‘‘ کی یہاں ہفتہ کے روز منعقدہ ایک تقریب پرجاری کی گئی۔تقریب جاری کرنے کی رسم ایڈوکیٹ انکور شرما نے گاندھی نگر میں منعقدہ تقریب میں کیا۔گیت مرحوم کرشن سمیال پوری نے تحریر کئے تھے ،جسے برج موہن کی ہدایت کاری میں پنڈت جوالا پرساد نے موسیقی فراہم کی تھی،جبکہ گور دیو کمار نے گیت کو آواز بخشی ہے۔ اس موقعہ پر انکو شرما نے ڈوگری زبان اور ڈوگری روایت کو فروغ دینے میںٹیم کی جانب سے کی جارہی کاوشوں کی ستائش کی اور کہا کہ ٹیم کی کاوشیں پورے خطہ خصوصاً چندر بھگہ علاقہ کے لئے ایک تحریک ہو گی۔گیت اب یو ٹیوب چینل پر بھی دستایب ہے۔میوزک ڈائریکٹر برج موہن نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رونق سنگھ کیتریوال کی ڈوگری زبان کو فورغ دینے میں انکی کامیابی کی تمنا کی۔ اس موقعہ پر ہمالین ہارٹس کے ٹیم ممبروں بشمول پرمجیت سنگھ ،بہاری لعل بھوشن ، کشورو منہاس، ونود بلوال، سنتوش اور منو راج سنگھ بھی موجود تھے۔