یو این آئی
ماسکو// روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقے میں خیر سون ڈیم تباہ ہوگیا ہے اور دونوں ممالک نے اس حوالے سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقے میں خیرسون ڈیم تباہ ہوگیا ہے ۔ ڈیم تباہ ہونے کے بعد رہائشی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جب کہ اطراف کے کئی دیہات میں دس دس فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ڈیم ٹوٹنے کے بعد یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے ۔
نوا کاخوفکا ڈیم ٹوٹنے کے بعد روس اور مغرب کی ایک دوسرے پر الزامات کی جنگ – ہم سب اس واقعے کے بعد دونوں متحارب ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے ذمے دار ٹھہرانا شروع کردیا ہے ۔روسی وزیر دفاع نے یوکرین پر ڈیم کو منصوبہ بندی کے تحت توڑنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ یوکرین نے روسی افواج کے خلاف کارروائیوں کے لیے ڈیم کو توڑا۔دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے ڈیم توڑ کر ماحولیاتی تباہی کا ارتکاب کیا ہے ۔خیرسون ڈیم کی تباہی پر امریکہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ روس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ جلد سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا اعلان بھی کیا ہے ۔