ماسکو// روسی فوج کے یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملے میں 100یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔روس کی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین میں ہائپرسونک میزائل حملے میں ایندھن اسٹورکرنے والی سائٹ کوتباہ کردیا گیا۔روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے جنوبی علاقے میں ہاپرسونک میزائل حملے میں ٹریننگ سینٹرکونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں یوکرین کی اسپشل فورس کے100اہلکارہلاک ہوگئے۔روسی حکام کے مطابق یوکرین پرحملے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے دیگرہتھیاربھی استعمال کئے جارہے ہیں۔روسی وزارت دفاع کے مطابق ہائپرسانک ایرو بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ کنزال ایوی ایشن میزائل سسٹم نے ایفانو فرینکیفسک کے علاقے میں واقع گائوں ڈیلیاٹین میں ایک بڑا زیرزمین گودام (ڈپو)کوتباہ کردیا۔وہاں میزائلوں اور ہوابازی کے گولہ بارود کو ذخیرہ کیا گیا تھا۔روسی صدر ولادی میرپوتین نے کنزال (خنجر)میزائل کو ایک مثالی ہتھیارقراردیا جو آواز کی رفتار سے 10 گنا زیادہ رفتارسے اڑتا ہے اورمخالف فضائی دفاعی نظاموں پرقابو پا سکتا ہے۔کنزال میزائل روس کے ان نئے ہتھیاروں میں سے ایک تھا جن کی نقاب کشائی صدرپوتین نے 2018 میں قوم سے خطاب کے دوران میں کی تھی۔خوب صورت کارپیتھیائی پہاڑوں کے دامن میں آباد گاں ڈیلیاٹین یوکرین کے شہر ایفانوفرینکیفسک کے نواح میں واقع ہے۔اسی ایفانو فرینکیفسک کے نام سے ریجن کی نیٹو کے رکن رومانیہ کے ساتھ 50 کلومیٹر (30 میل)طویل سرحد واقع ہے۔دوسری جانب کیف میں ایک رہائشی علاقے اور شاپنگ مال پر شدید گولہ باری میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ۔