روس کا فوجی منصوبہ ناکام ہوچکا: یوکرین

کیف// یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی فوجی منصوبہ ناکام ہو گیا۔یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے عرب ٹی وی سے بات چیت میں کہاکہ ہم کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کو تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ روسی افواج کو کیف سے انخلا پر مجبور کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی فوجی کارروائی کی وجہ سے ہونے والی تباہی بہت زیادہ ہے۔یوکرینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کو جنگی طیارے جنگجو فراہم نہیں کیے گئے۔ ہمیں ان کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اتحادی ممالک کی حمایت کے منتظر ہیں،وزیرخارجہ نے کولیبا نے محاصرہ شدہ بندرگاہی شہر ماریوپول میں شہریوں اور فوجیوں کی مدد کرنے میں یوکرین کے حکام کی کمزوری کا اعتراف کیا۔