Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

روس کا امریکی پابندیوں کے جواب میں کارروائی پر غور

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 11, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
ماسکو// روسی حکومت نے امریکا کی جانب سے ان پر لگائی جانے والے نئی پابندیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول قرار دے دیا اور ان کے جواب میں کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق امریکا نے روس پر برطانیہ میں مقیم سابق روسی ایجنٹ کو مبینہ طور پر زہر دینے میں ملوث ہونے کے الزام میں پابندی عائد کی تھی۔واضح رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حالیہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والا نیا خلاء ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک ماہ قبل ہی روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔اس حوالے سے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ نئی پابندیاں برطانوی شہری سرگی اسکرپال کے قتل کے ارادے سے ’نووی چوک‘ نامی زہر کے استعمال پر لگائی گئیں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں روسی نڑاد ڈبل ایجنٹ سرگی اسکرپال اور ان کی بیٹی یولیا اسکرپال پر اعصاب شل کردینے والے زہر سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی بیٹی تو صحتیاب ہوگئیں تھیں لیکن بعد میں سرگی اسکرپال کی صحت کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں فراہم کی گئیں۔اس ضمن میں امریکی حکومتی ترجمان ہیتھر نوریٹ کا کہنا تھا کہ پابندیاں اس لیے لگائی گئیں کہ روسی حکومت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کی سزا دی جاسکے۔تاہم امریکا کی جانب سے کی گئی اس تادیبی کارروائی پر روس میں خاصہ شدید رد عمل دیکھنے میں آیا۔اس ضمن میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخرووا نے صحافیوں کو بتایا کہ روس اس پابندی کی جوابی کارروائی پر غور کررہا ہے۔جبکہ روسی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جو بھی پابندیاں روس پر لگائی جائیں گی ان کا اسی طرح جواب دیا جائے گا، اگر وہ کسی اقدام کا سوچیں گے بھی تو ہم اس کا جواب دیں گے، یہ ہمارا مسئلہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماسکو سمجھتا ہے کہ ’اب امریکا سے کسی بھی اقدام کی توقع کی جاسکتی ہے‘، تاہم دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کی امید برقرار ہے۔خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے روس پر پابندیوں کے اعلان کے بعد روسی اسٹاک مارکیٹ میں آغاز کے ساتھ ہی ڈرامائی طور پر مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ روسی کرنسی روبل 2016 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان ہمیشہ ہماری مسلح افواج کا شکر گزار رہے گا: مودی
تازہ ترین
عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین
تصویروں میں: سری نگر اور جموں و کشمیر کے غیر سرحدی اضلاع میں اسکول دوبارہ کھل گئے
تصویر کہانی
6روز بعد سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنزبحال
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

امریکہ ۔چین ٹیرف وار ختم، تجارتی جنگ تھم گئی | ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق، عالمی مارکیٹوں میں تیزی

May 12, 2025
بین الاقوامی

قطر کی جانب سے امریکی صدر کیلئے خصوصی طیارے کا تحفہ

May 12, 2025
بین الاقوامی

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری | مزید 20فلسطینی جاں بحق

May 12, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند- پاک جنگ بندی سے اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?