لندن// روس اور برطانیہ کے درمیان جاری سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بحال ہونے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ اور روس کے درمیان رواں سال مارچ میں تعلقات خراب ہوگئے تھے جس کے باعث دنوں ملکوں نے ایک دوسرے کے درجنوں سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق روسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگیا ہے جس کے تحت دنوں ممالک کے کچھ سفارت کار ایک دوسرے کے ملک میں سفارتی سرگرمیاں سرنجام دیں سکیں گے۔ برطانیہ میں روسی سفارت خانے کے مطابق اگلے سال جنوری میں دونوں ملکوں کے تعلقات خوشگوار ہوجائیں گے، معاہدے کے تحت دنوں ملکوں کی سفارتی سرگرمیاں معمول پر آجائیں گی۔ سفارت خانے کا کہنا تھا کہ مکمل طور دونوں ملکوں کے سفارت کار ایک دوسرے کے ملک جاسکیں گے یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگیا لیکن حالات معمول پر ہوں گے۔ خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں 63 سالہ سابق روسی ملٹری انٹیلیجنس آفیسر اور ان کی بیٹی کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی گئی تھی، بعد ازاں دونوں برطانیہ کے شہر سالسبری کے سٹی سینٹر میں ایک بینچ پر تشویش ناک حالت میں پائے گئے تھے۔ واضح رہے برطانوی حکام نے حملے کا ذمہ دار روس کو ٹھہراتے ہوئے درجنوں روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا تھا۔