یو این آئی
ماسکو// روسی ڈرن نے 80 کلومیٹر کے فاصلے سے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، ایئر بیس پر کھڑے طیارے کو تباہ کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی دارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس نے اپنے ’لینسیٹ‘ کمکازے ڈرون کو 80 کلومیٹر سے زیادہ دور کے اہداف تک پہنچنے کے لیے اپ گریڈ کیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے ہفتے شیئر کی گئی ویڈیو فوٹیج میں اس اپ گریڈ کی تصدیق کی جاسکتی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرین کے ایک مگ طیارے کو ائیر بیس پر ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔آن لائن گردش کرنے والی اس ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرون اونچائی سے کریوائے روگ کے قریب ایک فوجی ہوائی اڈے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔روسی ڈرون تیزی سے سوویت دور کے ایک مگ طیارے کا تعقب کرتے ہوئے ، اس کے قریب آتا ہے اور براہ راست طیارے کے کاک پٹ پر نشانہ بناتے ہوئے اسے تباہ کردیتا ہے ۔