یو این آئی
ماسکو//ڈونیٹسک علاقے میں یوکرین کے ڈرون حملے میں ایک روسی جنگی نامہ نگار ہلاک اور چار دیگر میڈیا اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔روس کی آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔رپورٹس کے مطابق ڈرون نے روسی صحافیوں کو ڈونیٹسک گورلووکا ہائی وے پر لے جانے والی کار کو ٹکر ماری، جس سے روسی اخبار ازویسٹیا کے نمائندے الیگزینڈر مارٹیمیانوف ہلاک ہو گئے۔زخمیوں میں شامل آر آئی اینووستی کے نمائندے میکسم رومانینکو نے بتایا کہ “ہم گورلووکا میں گولہ باری کے بعد کی فلم بندی کرنے کے بعد ڈونیٹسک واپس جا رہے تھے کہ ہائی وے پر ایک کامیکاز ڈرون نے ہماری کار کو ٹکر مار دی۔”ڈونیٹسک کے علاقے کے سربراہ ڈینس پوشیلین نے ٹیلی گرام پر کہا کہ تمام زخمی صحافیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔