سرینگر//سینئر صحافی اور روزنامہ سرینگر نیوز کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر گلزار احمد بٹ منگل کو اپنے گھر واقع شولی پورہ، بڈگام میں انتقال کرگئے۔
وہ70برس کے تھے اور طویل عرصہ سے علیل تھے۔
مرحوم کے گھریلو ذرائع کے مطابق گلزار احمد گذشتہ تین برس سے بستر علالت پر تھے اور انہوں نے آج آخری سانس لی۔
صحافتی حلقوں میں گلزار احمد کو ایک شریف النفس انسان کے طور جانا جاتا ہے۔