سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس برائے کشمیر رینج وجے کمار نے ہفتہ کو کہا کہ وہ اب کشمیر میں موجود غیر مقامی جنگجوﺅں کو ڈھونڈ نکالنے کی طرف توجہ مبذول کریں گے۔
آئی جی کشمیر نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں غیر مقامی جنگجوﺅں پر توجہ مرکوز کرکے اُنہیں ڈھونڈ نکالا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ اکتوبر میں ابھی تک 13جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ہے جن میں4غیر مقامی تھے۔وجے کمار کے مطابق گذشتہ پندرہ دنوں میں 2جنگجوﺅں کو الگ الگ آپریشنوں کے دوران زندہ پکڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر میں حال ہی میں لشکر کا ایک نیٹ ورک فاش کرکے جنگجوﺅں کے 6 اعانت کاروں کو پکڑا گیا جس سے ہائی وے پر حالیہ حملوں کی گتھی سلجھ گئی۔