سرینگر// 15 ویں چنار کور کی الیکٹرانک مکینیکل انجینئرنگ ونگ نے رنگریٹھ سرینگر میں 7سو سلنڈر صلاحیت والے ناکارہ آکسیجن پلانٹ کو قابل استعمال بنا کر موجودہ حالات میں لوگوں کیلئے ایک نئی آسانی اور سہولیات میسر کی ہے۔ مذکورہ آکسیجن پلانٹ پچھلے کئی برسوں سے ناکارہ تھا تاہم سول انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے چنار کور کی مکینیکل انجینئرنگ ونگ سے رابطہ کیا تاکہ پلانٹ کو دوبارہ فعال بنایا جاسکے۔ چنار کور نے ایئر فورس کی مدد سے پلانٹ کو چلانے کے لئے درکار اسپیئر پارٹس دو دن کے اندر ممبئی سے منگوا کر مذکورہ پلانٹ کو قابل استعمال بنادیا ۔لیفٹیننٹ کرنل این رائے نے کہا کہ فوج کو پلانٹ چلانے میں چار دن لگے۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹ میں 7سوسلنڈرز فی دن کی گنجائش ہے۔