نئی دہلی// ملک کے سولیسٹر جنرل رنجیت کمار نے آج اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔مسٹر کمار نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے اور اپنے خاندان کے ساتھ مزید وقت گزارناچاہتے ہیں۔ انہیں 7 جون 2014 سے تین سال کے لئے سالیسٹر جنرل بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد اس سال جون میں ان کی میعاد میں اگلے حکم تک توسیع کی گئی تھی۔مسٹر کمار نے مسٹر موہن پراسرن کی جگہ لیا تھا جس نے قومی جمہوری اتحاد حکومت کے آنے پر عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔قبل ازیں مسٹر مکل روہتگی نے کچھ مہینے پہلے اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔