رنبیر اور عالیہ رشتہ ازدواج میں منسلک

 ممبئی// کترینہ کیف اور وکی کوشال کے بعد بولی وڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی بالاآخر اپنے تمام کو پہنچی۔دونوں اداکار کی آپس میں شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کے سامنے پھیرے لیے۔اس شادی میں تھیم گولڈ اور وائٹ رکھی گئی تھی اور تقریباً تمام مہمانوں نے ان ہی رنگوں کے زیب تن کیے۔شادی کی تقریب جوڑے کے واستو گھر باندرہ میں منعقد ہوئی جس میں صرف اہلخانہ اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میں صرف 50 افراد نے شرکت کی تھی۔اداکاروں کے پڑوسیوں کی جانب سے میڈیا کی مداخلت کو خطرہ قرار دیے جانے کے باعث شادی کے مقام پر سیکیورٹی اقدامات کو بڑھایا گیا نجی محافظوں اور پولیس فورس کے علاوہ سراغ رساں کتے بھی دیکھے گئے۔