عظمیٰ نیوزڈیسک
بنگلورو//18ویں LAWASIA انٹرنیشنل موٹ مقابلے کے بین الاقوامی بین مقابلوں کا افتتاح 24نومبر کو یہاں ہوا۔بار ایسوسی ایشن آف انڈیا اور لاایسوسی ایشن فارایشیاء اینڈ پیسفک کے اشتراک سے یہ مقابلے منعقد ہورہے ہیں۔ دوارکاآڈیٹوریم رمیا میں گوکل ایجوکیشن فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ایم آر جے رام کی موجودگی میں مقابلوںکا افتتاح ہوا۔ اس موقعہ پرایم آر جے رام نے قانون اور انصاف کی اہمیت پرزوردیا ۔انہوں نے قانونی پیشہ میں بہتر مواصلاتی ہنر کی کلیدی اہمیت کواجاگر کیا۔انہوں نے ججوں کو منصفانہ فیصلوں پر پہنچنے میں وکلاء کے کردار کو بھی بیان کیا۔رفیل ٹے نے رمیا کالج آف لا بنگلورو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپسی سیکھ کے مواقع ملنے کواجاگر کیا۔