Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

رمضان غم گساری کا مہینہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 26, 2021 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
رمضان کا مبارک مہینہ سایہ فگن ہو چکا ہے۔ ایسے میں ہر سوں عبادتوں کا اہتمام ہماری نظروں کے سامنے عیاں ہے۔کہیں درس و دروس کی محفلیں ہیں تو کہیں تراویح کا بہترین انتظام ، کہیں مساجد میں نئی قالینیں ڈالی جا رہی ہیں تو کہیں کرونا وائرس کی وجہ سے آن لائن اجتماعات کا اہتمام ، کوئی شخص دن بھر خود کو مسجد کی چار دیواری میں قید کر بیٹھا ہے تو کسی کو اس رمضان قرآن کئی دفع مکمل کرنے کی جستجو ، کہیں گھروں میں تہجد کا اجتماعی اہتمام ہیں تو کہیں ذکر و اذکار کی محفلیں۔ الحمدللہ امت ہر صورت خود کو بخشوانے میں اور اللّٰہ کی رضا کی طلب میں کچھ نہ کچھ عبادتوں میں مشغول ہیں۔یہ محفلیں ، یہ رونقیں ، یہ ذکر و اذکار کی روحانی مجلسیں ، یہ نمازوں کا اہتمام و قرآن مکمل کرنے کی جستجو بدستور جاری ہیں۔ یقیناً یہ رمضان کا حق ہے۔ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہے۔ مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ صرف نماز ، روزہ ، تلاوت ، مساجد کا چندہ ہی عبادت ہے ؟ ہم میں سے ہر کسی نے یہ حدیث پڑھیں و سنیں ہیں کہ "وہ شخص مسلمان نہیں ہوسکتا جو خود پیٹ بھر کر کھانا کھائے اور اس کا پڑوسی بھوکا سوجائے "۔  
آپ پنچ وقتہ نمازی ، زکوٰۃ کے عادی ، قرآن کے قاری ، لباس و ظاہر میں سنت کی تصویر سب کچھ ہے مگر اپنے بھوکے پڑوسی کا خیال نہیں ، اس کے بھوکے بچوں کا حال معلوم نہیں تو یہ عبادتیں آپ کے منہ پر پھینک دی جائے گی اور دفع کر دیا جائے گا۔ 
اس معاشرے کے دو پہلوں ہیں کہ شہر میں ایک جانب کئی لوگ بھوکے سوتے ہیں تو کہیں کئی لوگ رات کا کھانا کچرے میں ڈال دیتے ہیں۔ کہیں یہ حال ہے کہ غریب بھوک سے نڈھال ہے تو کہیں امیروں کے کتے بھی ہزاروں روپیوں کی ڈشیس کھا رہے ہوتے ہیں۔ اندر مسجد میں درس و دروس کی محفلیں ہو رہی ہے تو باہر فقیر کا بچہ اس آس امید سے بیٹھا ہے کہ جب یہ محفل ختم ہو تو میری بھوک مٹے۔ 
 لفظ انسان انسانیت سکھاتا ہے۔ اور اسلام کا یہ خاصہ رہا ہے کہ یہ وہ واحد مذہب ہے جس نے مخلوق کی خدمت کو خالق کی خدمت قرار دیا ہے۔ اسلام ضابطہ حیات عطا کرتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جو انسان کو پستیوں سے نکال کر بلندیوں کی طرف گامزن کرتا ہے۔ یہ ایک ایسے معاشرے کا مدعی ہے جو برائیوں و بے حیائیوں سے پاک ہے۔ جہاں کبھی کوئی بھوکا نہ سوئے ، جہاں امیر غریب پر ظلم نہ کرے ، جہاں گورے کو کالے پر کوئی فضیلت نہ ہو ، جہاں افضلیت کا مقام صرف تقویٰ پر ہو۔ 
یہ رمضان یہی تو سکھانے آتا ہے۔ یہ ان بھوکوں کی بھوک یاد دلانے آتا ہے جن کے ماہِ رمضان میں روزے ہوتے ہیں اور دیگر ماہ میں فاقے۔ یہ ان کی غمگساری سکھاتا ہے جنھیں دنیا نے جھڑک دیا۔ یہ انسانوں کو انسانیت سے ملاتا ہے اور میدانِ عمل میں ایک مسلم کو حقیقی مومن بناتا ہے۔ یہ روح کو پاک کرتا ہے ، غرور کو ختم کرتا ہے ، دلوں میں نور عطا کرتا ہے اور شخصیت کو پایہ کی بلندی سے نوازتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کون ہے وہ خوش نصیب اشخاص جنھیں یہ سب نصیب ہوتا ہے ؟ تو یقین جانے یہ وہ لوگ ہے جو جب دستر خوان پر بیٹھتے ہیں تو انھیں وہ دستر خوان بھی یاد آتا ہے جسے دیکھ کر منہ کی بجائے آنکھوں میں پانی آتا ہے۔ یہ جب سڑکوں ،چوراہوں سے گزرتے ہیں تو یہ مہنگی گاڑیوں کا رعب محسوس کرنے کی بجائے سڑک کنارے بیٹھے غریب کا درد محسوس کرتے ہیں۔ یہ جب مسجدوں میں ہوتے ہیں خدا سے اپنے لیے مانگنے کے ساتھ ساتھ ان کو کبھی نہیں بھولتے جو حقیقی دعا کے مستحق ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنھیں ناموں کی بجائے کاموں کی فکر لگی ہوتی ہیں۔ اور یہی وہ چند قلوب ہیں جنھیں خالق عالمِ انسانیت و امتِ مسلمہ کی خدمت کے لیے نامزد کرتا ہے۔ 
یاد رکھیں اس ماہِ صیام ان گھروں کو جو آپ کی مدد کے منتظر ہیں ، ان اشخاص کو جنھیں آپ کی ہمدردی مطلوب ہیں ، اور بھرپور تعاون کریں ان تنظیموں و جماعتوں کا جو خلقِ خدا کی خدمت میں جٹی ہوئی ہیں۔ اپنے دل و دماغ سے مسلک فرقے کے فرق کو نکال پھینکیے اور ایک جٹ ہو کر عالمِ انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں ہوجائیے کیونکہ"تم وہ بہترین امت ہو جو خلقِ خدا کے لیے نکالی گئی ہو " ۔اس ماہِ صیام عزم کریں کہ جس طرح میرا رمضان عبادتوں میں گزرا بقیہ مہینے بھی عبادتوں سے پر ہونگے ، بقیہ مہینوں میں بھی مسجدیں آباد ، دل شاد اور ذہن کشادہ ہونگے۔ جس طرح ماہِ صیام میں خدمتِ خلق کا جذبہ لبریز تھا اسی طرح دیگر مہینوں میں بھی یہ جذبہ ہمیشہ خدمت کے لیے حاضر ہوگا۔
فون نمبر۔ 8669233570
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

6روز بعد سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنزبحال
تازہ ترین
سی بی ایس ای نے 12ویں کے نتائج کا اعلان کیا، 88.39 فیصد طلباء کامیاب
تازہ ترین
وزیر دفاع راجناتھ نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
برصغیر
گولہ باری سے متاثرہ کنبوں کی فوری باز آباد کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے:عمر عبداللہ
تازہ ترین

Related

کالممضامین

پونچھ اور پہلگام | درد کے سائے میں انسانیت کا چراغ صدائے سرحد

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ بندی کمزوری نہیں ،طاقت کا ثبوت زاویہ نگاہ

May 13, 2025
کالممضامین

ہندوپاک کشیدگی اور بے پناہ تباہی | سرحد کے آرپارموت و تباہی کی المناک تاریخ رقم گردش دوراں

May 13, 2025

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?