سرینگر // گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول نواکدل کے اہتمام سے رمضان سپیشل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل عادل الیون نے 35رنوں سے جیت لیا۔یہ ٹورنامنٹ پورے رمضان المبارک میں جاری رہا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل منگلوار کو عادل الون اور ینگ بائز کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔ فائنل میچ میں عادل الیون نے ینگ بائز کرکٹ کلب کو 35 رنوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کو اپنے نام کر دیا ۔ فائنل میچ میںجوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، زونل سپورٹس آفیسر عیدگاہ اور دوسرے زعماء موجود تھے ۔ آخرپر گورنمنٹ بائز ہائر سکینڈی سکول نواکدل کے عزت مآب پرنسپل صاحب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔